عوام نے کورونا کو شکست دیکر دنیاکو حیران کیا،سردار مسعود

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور آزاد کشمیر کے لوگوں نے کوروناوائرس کی اُس وبا کو شکست دی ہے جس کے سامنے امریکہ، برطانیہ اور دیگر بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک بے بس ہو گئے ہیں۔ اس جنگ کو جیتنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی تائید اور حمایت کے بعد نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ، وفاقی حکومت، افواج پاکستان ،چاروں صوبائی حکومتوں اور آزاد کشمیر نے جو بروقت اقدامات اُٹھائے اُس پر قوم کو فخر ہے ۔ یہ بات اُنہوں نے منگل کے روز ایوان صدر مظفرآباد میں نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر کے ایک اعلیٰ سطح وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد کی قیادت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام کر رہے تھے جبکہ وفد کے دیگر اراکین میں لیفٹیننٹ کرنل اظہر سعید، لیفٹیننٹ کرنل سبطین محمد خان کے علاوہ کورونا وائرس لیب کے ماہرین اور دیگر افراد شامل تھے ۔ آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں