مثبت تنقید کا کبھی برا نہیں مانوں گا:چیف ایگزیکٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ میری ذات پر بلاوجہ تنقید کی جارہی ہے مثبت تنقید کا کبھی برا نہیں مانوں گا۔ سی ای او وسیم خان نے کہا کہ پالیسی پر تنقیدضرور کریں لیکن ذات پر نہیں، مجھ پر بلاوجہ تنقیدکی گئی،تنخواہ کو بار بار اچھالا گیا۔چیف ایگزیکٹوپی سی بی نے کہا کہ ذاتی تنقیدکی جاتی ہے جس سے دکھ ہوتاہے ، باہر والا کہہ کر میری ذات پرتنقیدکی گئی، فیملی والے ایسے بیانات دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پالیسی پر یا ڈیلیور نہیں کرسکا تو تنقید ضرور کریں، پالیسی پر تنقیدضرور کریں لیکن ذات پر نہیں اگر مثبت تنقیدکی گئی تو کبھی برا نہیں مانوں گا۔وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کیلئے آیا ہوں اور کوشش کرتا رہوں گا، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کااعلان کر چکے ہیں، کورونا کے باوجود پی سی بی کام کر رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں