وطن نیوز انٹر نیشنل

بیماری میں مبتلا ہوکر علاج کروانے سے بہتر ہے کہ مثبت سوچ اور طرزِ عمل اختیار کے ذریعے بیماری کو دور رکھا جائے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ) بیماری میں مبتلا ہوکر علاج کروانے سے بہتر ہے کہ مثبت سوچ اور طرزِ عمل اختیار کے ذریعے بیماری کو دور رکھا جائے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ) برسبین/پرتھ : ذہنی و جسمانی صحت سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی تحقیق سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ ذہنی صحت اچھی ہو تو نہ صرف جسمانی صحت اچھی رہتی ہے بلکہ زندگی بھی طویل ہوسکتی ہے۔ آسٹریلیا میں کی گئی اس تحقیق کےلیے ماضی میں ذہنی و جسمانی صحت سے متعلق 420 مطالعات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا جن میں مجموعی طور پر 53 ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوئے تھے۔ اس تحقیق سے جہاں اچھی ذہنی و جسمانی صحت میں تعلق ایک بار پھر ثابت ہوا، وہاں کئی ایسی اہم تدابیر کی نشاندہی بھی ہوئی جنہیں اختیار کرکے اچھی دماغی صحت کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ اگرچہ ان تدابیر کی فہرست خاصی طویل ہے تاہم ان میں ’’مائنڈ فلنیس‘‘ اور ’’مثبت نفسیاتی تدابیر‘‘ (PPIs) سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔ بنیادی طور پر ان دونوں اقسام کے طریقوں/ تدابیر سے دماغ اور اعصاب کو مضبوط بنایا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں کسی ناگہانی صورتِ حال کا سامنا ہونے پر وہ زیادہ متاثر نہ ہوں اور یوں نفسیاتی امراض سے بھی محفوظ رہا جاسکے۔ یہی چیز جسمانی صحت پر بھی اچھا اثر ڈالتی ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مثبت سوچ اور مثبت طرزِ عمل اختیار کرتے ہوئے بیماری کو خود سے دور رکھا جائے تو وہ بیماری میں مبتلا ہو کر نفسیاتی علاج معالجہ کروانے سے کہیں بہتر ہے۔ البتہ انہوں نے تجویز کیا ہے کہ ذہنی صحت بہتر بنانے کےلیے کسی ایک طریقے کو حرفِ آخر نہیں سمجھنا چاہیے، بلکہ لوگوں کو مختلف طریقے آزما کر اپنے لیے موزوں ترین اور مؤثر ترین تدابیر کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اس تحقیق کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنل ’’نیچر ہیومین بیہیویئر‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

برسبین/پرتھ : ذہنی و جسمانی صحت سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی تحقیق سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ ذہنی صحت اچھی ہو تو نہ صرف جسمانی صحت اچھی رہتی ہے بلکہ زندگی بھی طویل ہوسکتی مزید پڑھیں

کیا کورونا وائرس دماغی بیماریوں کی وجہ بھی بن رہا ہے؟

: آکسفورڈ یونیورسٹی کے طبّی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ کووِڈ 19 کا شکار ہونے والے بہت سے مریضوں میں بعد ازاں ڈپریشن، ڈیمنشیا، نفسیت (سائیکوسس) اور فالج جیسے دماغی و ذہنی مسائل بھی نمایاں طور پر زیادہ دیکھے مزید پڑھیں

بڑھاپا… مسلسل نہیں بلکہ تین مرحلوں میں آتا ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بڑھاپے پر مزید تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ عمررسیدگی کوئی مسلسل عمل نہیں بلکہ حیاتیاتی طور پر اس کے تین ادوار ہیں جنہیں آپ بڑھاپے کو بڑھانے والے ’گیئر‘ کہہ سکتےہیں۔ 2019 میں کی مزید پڑھیں

پاکستانی شہریوں میں بلڈ پریشر کنٹرول کے کم خرچ نظام کے مثبت نتائج

پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں تین برس تک جاری ایک مطالعے کے نتائج سامنے آئے ہیں جس کے مطابق اگر لیڈی ہیلتھ ورکر یا کمیونٹی ورکر کو شہری عوام کو بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کا شعور فراہم مزید پڑھیں

بھرپور نیند کورونا کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے، نئی تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق رات میں ایک گھنٹہ اضافی نیند سے کورونا میں مبتلا ہونے کے خطرات کو 12 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ طبی جریدے ’بی ایم جے نیوٹریشن، پروینشن اینڈ ہیلتھ‘ میں حال ہی میں شائع مزید پڑھیں

کیا غذا محفوظ کرنے والا یہ مادہ ہمیں بیماریوں کے خلاف کمزور بنا رہا ہے؟

امریکا میں ایک وسیع مطالعے کے بعد سائنسدانوں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ غذائی مصنوعات کو لمبے عرصے تک محفوظ بنانے والا ایک عام کیمیائی مادّہ، انسان کے قدرتی دفاعی نظام کو نقصان پہنچا کر انہیں بیماریوں کے خلاف مزید پڑھیں

کراچی سمیت سندھ بھرمیں 3 فروری سے کورونا ویکسینیشن کا آغاز

صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسینشن کا آغاز 3 فروری کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر مزید پڑھیں