وطن نیوز انٹر نیشنل

آسٹریلیا نے بھی بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی

سڈنی: کورونا وائرس کے کے باعث آسٹریلیا نے بھی بھارت سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

آسٹریلوی حکومت نے بھی کورونا وائرس میں اضافے کے باعث بھارت سے آنے والی براہ راست پروازوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ کورونا کے خطرے کے باعث سفری پابندیاں کم از کم 15 مئی تک نافذ رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ، کینیڈا، تھائی لینڈ، ایران، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات سمیت بنگلا دیش نے بھی کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
بھارت میں کورونا وبا نے خوفناک صورتحال اختیار کرلی ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، اس کے علاوہ اسپتالوں میں نہ صرف آئی سی یو بیڈز کی کمی کا سامنا ہے بلکہ آکسیجن کی بھی شدید قلت ہے اور روزانہ ہزاروں اموات ریکارڈ ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں