وطن نیوز انٹر نیشنل

ریلوے میں آئی جی اور پولیس ملازمین کی اسامیاں ختم کرنے کا منصوبہ

ریلوے میں آئی جی اور پولیس ملازمین کی اسامیاں ختم کرنے کا منصوبہ
ریلوے میں آئی جی اور پولیس ملازمین کی اسامیاں ختم کرنے کا منصوبہشیئرٹویٹ
بلال غوری جمعرات 22 اپريل 2021
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں

ایک ڈی آئی جی اور 15سو ایلیٹ اہلکاررہیں گے،وزیر ریلوے کی آئی جی اور چیف ایگزیکٹو کو منصوبہ بنا کر پیش کرنیکی ہدایت۔ فوٹو : فائل
ایک ڈی آئی جی اور 15سو ایلیٹ اہلکاررہیں گے،وزیر ریلوے کی آئی جی اور چیف ایگزیکٹو کو منصوبہ بنا کر پیش کرنیکی ہدایت۔ فوٹو : فائل

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے آئی جی ریلوے پولیس اور دیگر پولیس ملازمین کی اسامیاں ختم کرکے انھیں ضلعی پولیس اور حساس اداروں میں ضم کرنے کا پلان بنایا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے آئی جی ریلوے پولیس، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس ملازمین کی اسامیاں ختم کرکے انھیں ضلعی پولیس اور حساس اداروں میں ضم کرنے کا پلان بنایا ہے اورکراچی ڈویژن میں صرف ایک ڈی آئی جی اور پورے سسٹم پر صرف15سو ایلیٹ پولیس اہلکار کو رکھنے کیلئے آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نثار میمن کو مشاورت کرکے متعلقہ پلان بناکر وزارت ریلوے لانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کو ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں ریلوے پولیس افسران و ملازمین کی سیٹیں ختم کرنے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے اور ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں میں صرف 15سو ایلیٹ پولیس اہلکار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیٹر کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس سمیت ڈی آئی جی، اے آئی جی ایڈمن، آٹھوں ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی سیٹیں ختم کرنے سمیت دیگر پولیس ایس ایچ اوز، سب انسپکٹرز،اے ایس آئی اور لیڈی پولیس سٹاف جن میں لیڈیز پولیس انسپکٹر، سب انسپکٹرز،اے ایس آئی اور اہلکار کو ضلعی پولیس اور حساس اداروں میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں