وطن نیوز انٹر نیشنل

نائیجیریا میں مسلح جنگجوؤں کا فوجی اڈے پر حملہ، 33 اہلکار ہلاک

نائیجیریا میں مسلح جنگجوؤں کا فوجی اڈے پر حملہ، 33 اہلکار ہلاک
نائیجیریا میں مسلح جنگجوؤں کا فوجی اڈے پر حملہ، 33 اہلکار ہلاکشیئرٹویٹ
ویب ڈیسک پير 26 اپريل 2021
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں
حملہ آور فوجی لباس اور فوجی ٹرکوں میں سوار ہوکر آئے تھے، فوٹو: فائل
حملہ آور فوجی لباس اور فوجی ٹرکوں میں سوار ہوکر آئے تھے، فوٹو: فائل

ابوجہ: نائیجیریا میں داعش سے منسلک گروہ کے جنگجوؤں نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 33 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا میں ایک فوجی اڈے پر مسلح جنگجوؤں نے حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا یہاں تک کہ بری فوج کی مدد کے لیے فضائیہ کو طلب کیا گیا۔

فوجی لباس زیب تن کیئے حملہ آور 16 بندوق والے عسکری ٹرکوں اور 6 بارودی سرنگوں سے بچنے والی فوجی گاڑیوں کے ذریعے پہنچے تھے۔ نائیجیریا کی فضائیہ نے بمباری کرکے حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا تاہم اس دوران 33 فوجی اہلکار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق داعش کی مقامی تنظیم سے ہے۔ حملہ آوروں نے فوجی اڈے سے پہلے راستے میں آنے والے ایک پولیس ہیڈکوارٹر کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ابھی ایک ماہ قبل ہی شمال مشرقی نائیجیریا میں شدت پسندوں کے 4 مختلف حملوں میں 30 کے قریب فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ کارروائیاں زیادہ تر بوکو حرام سے علیحدگی اختیار کرکے داعش میں شامل ہونے والے گروپ نے کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں