وطن نیوز انٹر نیشنل

فواد عالم کی چاروں ففٹیزسنچریوں میں تبدیل،55سال پرانا ریکارڈ برابر

فواد عالم کی چاروں ففٹیزسنچریوں میں تبدیل،55سال پرانا ریکارڈ برابر
فواد عالم کی چاروں ففٹیزسنچریوں میں تبدیل،55سال پرانا ریکارڈ برابرشیئرٹویٹ
اسپورٹس رپورٹر ہفتہ 1 مئ 2021
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں
اس سے قبل جان ایڈرچ نے 1966میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ فوٹو: فائل
اس سے قبل جان ایڈرچ نے 1966میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: فواد عالم نے کیریئر کی ابتدائی چاروں ففٹیز کو سنچریوں میں تبدیل کرنے کا 55سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔

پاکستانی بیٹسمین نے گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف ہرارے ٹیسٹ میں کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی،یہ چوتھا موقع تھا جب انھوں نے 50رنز مکمل کرنے کے بعد اسے تھری فیگر اننگز میں تبدیل کیا، یوں ابھی تک فوادنے کوئی ففٹی نہیں بنائی۔

یاد رہے کہ فواد عالم 10سال اور 259دنوں کے طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد قومی ٹیم میں واپس آئے تھے،اس دوران 40نئے کرکٹرز کو ٹیسٹ کیپس دی گئیں۔
دوسری جانب فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگاتے رہے، انھوں نے 56.68کی اوسط سے 7ہزار 9سو 65رنز بنائے،ان میں 26سنچریاں اور 33ففٹیز شامل تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں