وطن نیوز انٹر نیشنل

عوامی خدمت کے دعوے کرنے والوں کو اب منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی،…قائد حزب اختلاف شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نے کہا کہ عوامی خدمت کے دعوے کرنے والوں کو اب منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی، رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے بجائے غریب عوام پر کبھی بجلی اور کبھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں ڈرون حملے جاری ہیں، نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام بھوک، بدحالی اور بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومتیں نعروں، وعدوں اور دعووں سے نہیں چلتیں اس کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ایم پی اے پی پی 62 حاجی امان اللہ وڑائچ اور حاجی محمد احمد چیمہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حاجی محمد احمد چیمہ نے میاں محمد شہباز شریف کو پی پی 53 اور این اے 80 کی سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیا، جس پر صدر مسلم لیگ ن نے ان کی اور ان کے خاندان کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں