وطن نیوز انٹر نیشنل

ھم ہر محاذ پر اور ہر صورت میں ختم نبوت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تحفظ کریں گے

ھم ہر محاذ پر اور ہر صورت میں ختم نبوت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تحفظ کریں گے اور جھوٹے مدعیان نبوت کو بے نقاب کریں گے۔ فن لینڈ میں ختم نبوت کانفرنس سے مقررین کا خطاب
سٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی) فن اسلامک کلچرل سنٹر اور مسلم کونسل فن لینڈ کے زیر اہتمام ھونے والی چھٹی سالانہ تاجدار ختم نبوت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اون لائن کانفرنس زیر سرپرستی ابو عمار الشیخ سید محمد آشرف شاہ صاحب، اور جس کے مہمان خصوص سویڈن اور فن لینڈ کے لیےسفیر پاکستان عزت ماب جناب ڈاکٹر ظہور احمد صاحب تھے۔ یہ کانفرنس انتہائی کامیابی سے ھمکنار ھوئی ھے۔ پروفیسر سید محمد آشرف شاہ نے قرآن وحدیث کی روشنی میں آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ختم نبوت کے حوالے سے بہت اچھا خطاب کیا۔ سفیر پاکستان جناب ڈاکٹر ظہور احمد صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں آیات ربانیہ سے آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان بیان کی اور ختم نبوت کی وضاحت کی۔ مفتی ڈاکٹر عبدالرحمن منگیرہ اور مفتی جاوید اقبال نے برطانیہ سے خصوصی خطاب کیا اور قرآن و حدیث سے دلائل دیتے ھوئے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان بیان کی اور مرزا قادیانی کی کتابوں سے اسے جھوٹا ثابت کیا۔ کالم نگار اور اقبال اکیڈمی سکینڈے نیویا کے چیئرمین ڈاکٹر عارف کسانہ صاحب نے بھی سویڈن سے انتہائی خوبصورت انداز میں خطاب فرمایا اور کہا کہ ہمیں اپنے عمل سے محبت رسول کا ثبوت دیبا چاہیے۔ کانفرنس میں سوال و جواب کی نشست میں ملک ندیم بٹ نے پروفیسر سید محمد آشرف شاہ سے تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے سوال پوچھا کہ ھم قانونی طور پر کس طرح اس کا دفاع کریں جس کا شاہ صاحب نے بہت اچھے طریقے سے جواب دیا۔ مسلم کونسل فنلینڈ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ندیم اصغر صاحب نے معزز مہمانوں کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا اور سفیر پاکستان محترم ڈاکٹر ظہور احمد صاحب کو فن لینڈ کے لیے دعوت بھی دی۔ تنویراحمد چوھدری چئیرمین پاک فن اسلامک کلچرل سنٹر نے اپنی طرف سے اور ادارے کی طرف سے اپنے معزز مہمانوں کے ساتھ سامعین اور ناظرین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں حافظ مظہر اقبال نعیمی نےاجتماعی طور پر معزز مہمانوں ناظرین اور سامعین کے ساتھ پروگرام کو آرگنائز کرنے والوں کو مبارکباد کے ساتھ تجدید عہد کرتے ھوئے کہا کہ ھم تجدید عہد کرتے ھیں کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناموس اور ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے اور اس ملک کے قانون کے داہرہ کار میں رہ کر ہر محاذ پر ختم نبوت کا تحفظ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں