وطن نیوز انٹر نیشنل

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد ، نائب وزیر دفاع سے ملاقاتیں ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

ریاض ( ڈیلی پاکستان ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان اور نائب وزیر دفاع خالد بن سلیمان سے ملاقاتیں کی ، ملاقاتوں میں خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد اور نائب وزیر دفاع سے ملاقاتوں میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری ، جغرافیائی سالمیت کے دفاع کیلئے پر عزم ہے ، پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتا ہے ۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد نے علاقائی امن استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں ، دونوں اقوام مسلم امہ اور امن وامان کی بہتری کیلے کام کرتی رہیں گی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف کیساتھ ملاقات شاندار رہی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرے بھائی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں