وطن نیوز انٹر نیشنل

مسئلہ کشمیرسے متعلق سعودی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیرسے متعلق سعودی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
سعودی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کشمیر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق ہم سعودی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کاسعودی عرب کایہ تیسرادورہ ہوگا۔ سعودی عرب سے پاکستان کا محبت اوربھائی چارے کا رشتہ ہے۔ پاکستان اورسعودی عرب میں دیرینہ دفاعی تعلقات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں