وطن نیوز انٹر نیشنل

عیرف قلعہ جہاں افطار اور عید کا اعلان توپ کے گولے داغ کر کیا جاتا

عیرف قلعہ جہاں افطار اور عید کا اعلان توپ کے گولے داغ کر کیا جاتا
اتوار 9 مئی 2021 5:29
سعودی عرب کے حائل ریجن میں عیرف قلعہ اپنے ورثے اور تاریخی خصوصیات کی وجہ سے منفرد ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس کا فن تعمیراتی طرز اسی طرح کی دفاعی عمارتوں کی عکاسی کرتا ہے جو مملکت کے سینٹرل ریجن کے فن تعمیر میں نظر آتا ہے۔قلعہ کی پہاڑی کی چوٹی کا مقام سنہ 1840 سے پہلے پتھر اور مٹی سے بنایا گیا تھا۔قلعہ 440 مربع میٹر کے رقبے پر بنا پھیلا ہوا ہے.
عیرف قلعہ پر موجود توپ کو رمضان کے آغاز پر حائل کے شہریوں کے لیے سات بار داغا جاتا تھا۔حائل کے شہریوں کے لیے یہ روزہ کھولنے، نماز کے اوقات، رمضان کی ابتدا اور اختتام جاننے کا ذریعہ تھی۔ اسے عید کے اعلان کے لیے بھی سات بار داغا جاتا تھا۔
عیرف قلعہ میں آثار قدیمہ کے ایک میوزیم کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جو حائل کی تاریخی گہری جڑوں کو ظاہر کرتا ہے
یہ قعلہ قدیم باشندوں کی الگ الگ قسم کے فن تعمیر کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے جو اس کی ساخت کی مضبوطی کو ثابت کرتا ہے۔
یہ قلعہ 440 مربع میٹر کے رقبے پر بنا پھیلا ہوا ہے اور جدید و قدیم ثقافت کا حسین سنگم ہے۔
واضح رہے کہ یہ قلعہ 11 ویں صدی کے اواخر اور 12 ویں صدی کے شروع میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس میں دو پل بنے ہوئے ہیں۔ ان سے دشمن کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جاتی تھی۔ یہ قلعہ حائل کے اہم تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔
حائل ریجن توپ رمضان گولہ اردونیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں