وطن نیوز انٹر نیشنل

معمار نوائے وقت گروپ مجید نظامی کی ساتویں برسی آج ستائیس رمضان المبارک کو منائی جائے گی

لاہور (نیوز رپورٹر) آبروئے صحافت، نظریہ پاکستان کے علمبردار، معمار نوائے وقت گروپ مجید نظامی کی ساتویں برسی آج ستائیس رمضان المبارک کو منائی جائے گی۔ اس با برکت رات کو ان کا وصال ہوا۔ مجید نظامی ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ انہوں نے نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے ساری زندگی وقف کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی آزادی کی تحریک خصوصاً کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے نوائے وقت کی اشاعتوں میں نمایاں اور روزانہ کی بنیاد پر جگہ دی گئی۔ ان کے یوم وصال کے موقع پر ان کے عقیدت مند ان کے لئے خصوصی دعائیں، ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں مانگیں گے۔دریں اثناء نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام 27 رمضان المبارک یوم قیام پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی سالانہ تقریب اور دعوت افطار کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔ تاہم آج صبح 11بجے آن لائن تقریب کی کارروائی نشر ہوگی۔ دریں اثنا ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں واقع زمان مسجد میں اور ایوان قائد اعظمؒ کی زیر تعمیر مسجد میں ختم قرآن کی محافل منعقد ہونگی۔ ان محافل میں آبروئے صحافت مجید نظامی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں