وطن نیوز انٹر نیشنل

’’صوفی‘‘ نہیں کوفی ہیں یہ!فلسطین میں فرعونیت کا بازار گرم، نہتے مسلمانوں پر فضائی حملے، بچوں سمیت 21 شہید

غزہ: فلسطین میں یہودیوں کی فرعونیت کا بازار گرم ہے۔ آگ اور خون کے کھیل میں انسانیت دب کر رہ گئی ہے۔ اسرائیلی درندوں نے فضائی حملے کرکے اکیس نہتے مسلمانوں کو شہید جبکہ ڈھیروں کو زخمی کر دیا ہے۔ شہادت پانے والوں میں 9 بچے اور حماس رہنما بھی شامل ہیں۔
حملوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ادھر مسجد اقصیٰ میں کئی روز سے اسرائیلی غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ جنونی اسرائیلیوں نے نمازیوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور دیگر ہتھیاروں کا بھی بے دریغ استعمال کیا۔ مسجد اقصیٰ میں آگ لگنے پر نفرت کی آگ میں سلگے یہودی جشن مناتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں