وطن نیوز انٹر نیشنل

ن لیگ کے اقتدار کا سورج تاحیات غروب ہونے والا ہے ، ذیشان حیدر

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ نمبر 6 کی قیادت ذیشان حیدر اور اسحاق طاہر نے ایکا کرلیا حلقہ انتخاب میں الیکشن مہم زور شور سے جاری یونین کونسل سیناں دامن سے درجنوں افراد پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل سیناں دامن کے گاؤں نانڈر کا پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سید ذیشان حیدر اور چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے
​​​​​​​ تفصیلی دورہ کیا نانڈر آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر چوہدری کریم کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے راہنماؤں چوہدری محمد ریاض،چوہدری خالد غفور،چوہدری عبدالکریم،چوہدری اشفاق،چوہدری صدیق سراج،رضوان قریشی،ضمیرقریشی،چوہدری ممتاز،محمد شبیر،محمدفرمان سمیت درجنوں افراد خاندان برداری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ذیشان حیدر،اسحاق طاہر,زین گیلانی ایڈووکیٹ،چوہدری معروف،ظہورنقوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا علم اٹھا کر حلقہ میں نکل چکے ہیں اس حلقہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو عبرتناک شکست دیں گے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے آزادکشمیر میں الگ روئیت ہلال کمیٹی کے قیام کے اعلان کر خیرمقدم کرتےہیں۔ ن لیگ کے اقتدار کا سورج تاحیات غروب ہونے والا ہے۔ آمدہ الیکشن میں چاند کےساتھ انہیں تارے بھی نظر آئیں گے ۔ انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی تحریک انصاف کی حکومت میں فاروق حیدر کو روئیت ہلال کمیٹی چیئرمین بنانے کی سفارش کریں گے پچھلے پانچ سالہ دور میں انہوں نے پی پی پی کے ساتھ مل کر محل تعمیر کیا اب حکومت میں آکر کرپشن کرکے پلازہ تعمیر کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں