وطن نیوز انٹر نیشنل

شیسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع

گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں 7 ماہ سے بند شیسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے جبکہ حسن آباد نالے میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
تین سال قبل شیسپر گلیشیئر کے سرکنے سے گلیشیئر کی دوسری جانب پہاڑوں کے درمیان ایک جھیل وجود میں آئی تھی جس سے گرمیوں کے دوران پانی کا اخراج ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں پانی کا بہاؤ رک جاتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، آبادی کو محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی دیوار بھی بنائی گئی ہے،جبکہ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، چار ہزار کیوسک پانی کے اخراج کی صورت میں نقصان کا اندیشہ کم ہے، تاہم خطرے کی صورت میں 30 گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جھیل میں گزشتہ اکتوبر سے پانی کا اخراج رک گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں