وطن نیوز انٹر نیشنل

اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ ،اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر اپریل 2021ءمیں بڑھ کر اب تک کی بلند ترین ماہانہ سطح 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق موجودہ ترسیلات زر گزشتہ سال اسی مہینے آنے والی رقوم سے 56 فیصد زائد ہے۔رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات آئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ترسیلات زر مالی سال 20ءکی ترسیلات سے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم کے ساتھ سب سے پہلے ہیں۔ زیادہ رقوم سعودی عرب سے 4.6 ارب ڈالرز متحدہ عرب امارات جبکہ امریکہ سے 2.2 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں