وطن نیوز انٹر نیشنل

جوہی چاولہ فائیو جی ٹیکنالوجی کیخلاف میدان میں آگئیں

: بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کی ریس میں بھارت بھی دنیا کے ساتھ کھڑا ہونے کی کوشش کررہا ہے اور ایسے میں جہاں ترقی یافتہ ممالک میں فائیو جی کی ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے وہیں بھارت نے بھی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اس فیصلے کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا شمار ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سمیت ماحول دوست اقدامات پر زور دیتے ہیں، اس لیے اداکارہ اپنے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال سے خوش دکھائی نہیں دیتی اور انہوں نے اس ٹیکنالوجی کے استعمال کو روکنے کے لیے عدالت کا دروزا کھٹکھٹایا ہے۔
ایک انٹریو میں اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا کہ میں بھارت کی ترقی یا پھر ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی کے خلاف نہیں بلکہ میں تو خود جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے حق میں ہوں اور مجھ سمیت تمام لوگ اس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں تاہم کچھ چیزوں پر اعتراض ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تابکاری کے اخراج کے حوالے سے ہماری اپنی تحقیق یہ بتاتی ہیں کہ بغیر تار والے گیجٹس اور نیٹ ورک سیل ٹاور سے نکلنے والی تابکاری کی وسیع مقدار انسانی جانوں کے لیے خطرناک ہیں، یہ نہ صرف انسانی صحت پر اثرانداز ہوں گی بلکہ لوگوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ ٹو جی، تھری جی، فور جی اور فائیو جی ٹیکنالوجی کے انسانوں، پرندوں اور درختوں پر اثرات کے حوالے سے اب تک کسی قسم کی تحقیق نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں