وطن نیوز انٹر نیشنل

موسیقی اور صوفیاء کے پیغام کے ذریعے پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ) سویڈن سے پاکستان کا کامیاب دورہ کرنے والے ساؤنڈ کویسٹ نامی میوزیکل بینڈ جس میں پاکستانی اور سویڈش سنگرز اور میوزیشنز شامل ہیں کے اعزاز میں سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ ڈاکٹر ظہور احمد نے پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا

کورونا وبا کے باعث اس تقریب میں شرکا کی تعداد کو محدود رکھا گیا جس میں ساؤنڈ کویسٹ میوزیکل بینڈ سے پاکستانی نژاد معروف ڈی جے اور سنگر شاہ رخ شیخ ، تووا لی،فیلکس گُرو ندال،ایوا دندار، ایرک جی، نے جبکہ سویڈن کے مقامی اوپیرا سنگرز پالینا اور ایلکس کو مدعو کیا گیا تھا۔

منگل کی شام ہونے والی اس تقریب میں سویڈن اور پاکستان کے مابین تعلقات کی بہتری کے لیئے کام کرنے والی تنظیم فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے زمہ داران جن میں سعید شیخ ،سابیسٹین ہارون ،کاشف عزیز بھٹہ،حسین ندیم بٹ،محترمہ رابعہ ،محترمہ ثمینہ ،سمیت سفارتی عملہ جس میں ہیڈ آف چانسلری رزاق تھیبو، کمرشل کونسلر برائے اسکینڈے نیویا غلام مصطفی، سمیع اللہ خان اکاؤنٹنٹ، محمد عمران ،سجاد آفریدی، عدنان رحمانی،و دیگر نے بھی شرکت کی ۔

تقریب کے آغاز میں فرینڈ آف پاکستان سویڈن کی سیکرٹری محترمہ رابعہ نے فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے پلیٹ فارم سے ہونے والی تقریبات اور اغراض و مقاصد بیان کیے اور پاکستان اور سویڈن کے مابین دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالی ،محترمہ رابعہ نے کہا کہ وہ سفیر پاکستان اور ساؤنڈ کویسٹ کی ثقافتی شخصیات کو سلام پیش کرتی ہیں جو اِس مشکل گھڑی میں پاکستان کی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔
اس کے بعد سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پاکستانی نوجوان موسیقی کے زریعہ امن و محبت کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں اور موسیقی اور صوفیاء کے پیغام کے ذریعے پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں ۔

پاکستانی سنگرز دنیا بھر میں اپنے دلفریب انداز کے ساتھ سریلی اور خوبصورت آواز کا جادو جگانے میں کامیاب رہے ہیں ۔
سفیر پاکستان نے ساؤنڈ کویسٹ میوزیکل بینڈ کے روح رواں پاکستانی نژاد ڈی جے اور سنگر شاہ رخ شیخ کو اپنے میوزیکل بینڈ کے ہمراہ پاکستان کے کامیاب دورہ کرنے پر مبارکباد پیش کی اور سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سفیر پاکستان نے نوجوانوں کی ہر سطح پر خونصلہ افضائی کرنے پر زور دیا اور کہا کہ موسیقی کی طاقت کے ذریعے جہاں ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے وہاں زبان، ثقافت اور نظریات کی رکاوٹوں کو بھی عبور کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کا دورہ کرنے والے میوزیکل بینڈ ساؤنڈ کویسٹ کی ٹیم نے پاکستان میں اپنے گزرے ہوئے لمحات اور یادوں کو شرکا کیساتھ شئر کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کے رنگ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور ہرا بھرا ملک ہے اور پاکستان کے لوگوں کے رویوں میں محبت، ایمانداری اور اپنایت جھلکتی ہے انہوں نے پاکستانی کھانوں بارے خصوصی زکر کیا ۔
ساؤنڈ کویسٹ کے شاہ رخ شیخ نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سویڈش ساتھییوں کے ہمراہ پاکستان کے مختلف سپر اسٹارز کیساتھ مل کر پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور وہ جلد دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شاہ رخ شیخ نے کہا کہ وہ سویڈن میں رہتے ہوئے دوسرے پاکستانئیوں کی طرح اپنے فن اور گائیکی سے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد سویڈن اور پاکستان کے درمیان موسیقی کے ذریعے تعلقات کو مستحکم بنانا ہے سعید شیخ نے بات کرتے ہوئے ساؤنڈ کویسٹ میوزیکل بینڈ کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے پر مبارکباد پیش کی اور سفیر پاکستان کی طرف سے خونصلہ افضائی کرنے پر ان کے اس اقدام کو سراہا۔
سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان میں بہت خوبصورت مقامات ہیں اگر حکومت وقت سیاحت کے محکمے کو اور زیادہ فعال کرے سیکیورٹی کے سسٹم میں مزید بہتری لائے اور سیاحوں کو پاکستان کے دورے کی ترغیب دے تو اس سے پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنیا پر اجاگر کیا جاسکتا ہے۔تقریب میں شرکا کی فرمائیش پر ساؤنڈ کویسٹ بینڈ اور اوپیرا سنگرز نے اپنے گانوں سے سماں باندھ دیا اور دل دل پاکستان گانا گا کر شرکا سے خوب دادسمیٹی۔اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے فنکاروں اور مہمانوں میں تخائف بھی تقسیم کئے جبکہ آخر میں تمام شرکا کی تواضع پاکستانی روائیتی کھانوں سے کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں