وطن نیوز انٹر نیشنل

مغل اعظم کے اصل ہیرو دلیپ کمار نہیں، اس کے ہدایتکار کے آصف تھے

ریحان فضل
بی بی سی ہندی، دہلی
22 جنوری 2019
اپ ڈیٹ کی گئی 14 جون 2021
مغل اعظم،تصویر کا ذریعہMUGHAL-E-AZAM POSTER
اگر فلم ‘مغل اعظم’ انڈین سینیما کے سر کا تاج ہے تو سنہ 1950 کی دہائی میں اس تاج کو بنانے کے لیے جس جنون، تخلیقی صلاحیت اور ضد کی ضرورت تھی وہ کے آصف میں بدرجۂ اُتم موجود تھی۔ہمیشہ چٹکی سے سگریٹ یا سگار کی راکھ جھاڑنے والے کریم الدین آصف اداکار نذیر کے بھتیجے تھے۔ابتدائی طور پر نذیر نے انھیں فلموں سے وابستہ کرنے کی کوشش کی لیکن آصف کا وہاں دل نہیں لگا۔پھر نذیر نے اپنے بھتیجے کے لیے درزی کی ایک دکان کھلوا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں