وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیرِ اعظم کا امریکا کو افغانستان میں کارروائی کیلئے اڈے دینے سے صاف انکار

وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا
وزیرِ اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ.امریکا کو اڈے دینے سے انکار وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستانی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ممکن ہی نہیں کہ ہم امریکا کو افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستان میں اڈے دیں۔‏وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کا اس حوالے سے جاری کیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو پیر کی صبح 3 بجے نشر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

0