وطن نیوز انٹر نیشنل

اخوت سویڈن کا سالانہ اجلاس سٹاک ہوم میں منعقد ہوا جس میں اخوت کے مقامی اراکین نے شرکت کی .

..
سٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی) اخوت سویڈن کا سالانہ اجلاس سٹاک ہوم میں منعقد ہوا جس میں اخوت کے مقامی اراکین نے شرکت کی جبکہ سویڈن کے دیگر شہروں میں مقیم اراکین آن لائن شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایجنڈے کے تحت بروقت اجلاس کی کارروائی شروع کی گئی۔ اخوت سویڈن کے عہدیداروں نے گزشتہ سال کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اخوت واحد پاکستانی پس منظر رکھنے والی چئیرٹی تنظیم ہے جو سویڈن میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور ہم تمام ڈونیشن اخوت کے بینک اکونٹ میں لئے جاتے ہیں۔ ہمارے حسابات کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور قانون کے مطابق اس کی جانچ پڑتال بھی ہوتی ہے۔ اب اخوت کا پیغام سویڈن بھر میں پہنچ چکا ہے اور الحمدللہ ہمیں عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے۔ ہمارے اراکین اور مالی معاونین کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔
اخوت سویڈن کے فنانس سیکرٹری مرزا قیصر نے سلائیڈز کی مدد سے گزشتہ سال کے حسابات پیش کئے اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں بتایا اخوت سویڈن نے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم اخوت فاونڈیشن پاکستان کے فلاحی منصوبوں کے لئے بھیجی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں