وطن نیوز انٹر نیشنل

اخوت سویڈن کا سالانہ اجلاس سٹاک ہوم میں منعقد ہوا جس میں اخوت کے مقامی اراکین نے شرکت کی

سٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی) جبکہ سویڈن کے دیگر شہروں میں مقیم اراکین آن لائن شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایجنڈے کے تحت بروقت اجلاس کی کارروائی شروع کی گئی۔ اخوت سویڈن کے عہدیداروں نے گزشتہ سال کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اخوت واحد پاکستانی پس منظر رکھنے والی چئیرٹی تنظیم ہے جو سویڈن میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور ہم تمام ڈونیشن اخوت کے بینک اکونٹ میں لئے جاتے ہیں۔ ہمارے حسابات کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور قانون کے مطابق اس کی جانچ پڑتال بھی ہوتی ہے۔ اب اخوت کا پیغام سویڈن بھر میں پہنچ چکا ہے اور الحمدللہ ہمیں عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے۔ ہمارے اراکین اور مالی معاونین کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔
اخوت سویڈن کے فنانس سیکرٹری مرزا قیصر نے سلائیڈز کی مدد سے گزشتہ سال کے حسابات پیش کئے اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں بتایا اخوت سویڈن نے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم اخوت فاونڈیشن پاکستان کے فلاحی منصوبوں کے لئے بھیجی ہے۔
سالانہ اجلاس میں شفقت کھٹانہ ایڈووکیٹ کو اخوت سویڈن کا الیکشن کمیشنر جبکہ عامر سلطان کو محاسب حسابات منتخب کیا گیا۔ اخوت سویڈن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا جس کے مطابق صدرڈاکٹر عارف محمود کسانہ، نائب صدر عمران کھوکھر، جنرل سیکرٹری ابرار اکبر، جوائینٹ سیکرٹری مسسز لوہسر اور فنانس سیکرٹری قیصر مرزا اور بورڈ کے اراکین کے لئے مسعود منہاس، ہما ڈار، میر عاقل خان، شہاب قادری اور ڈاکٹر شاہد محمود منتخب کئے گئے۔
نومنتخب اراکین نے اپنے انتخاب پر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کریں گے تاکہ اخوت کا پیغام سویڈن بھر میں مزید پھیل سکے اور پاکستان میں مستحق افراد کی مزید مدد کی جاسکے۔ ہم سویڈن کے دوسرے شہروں میں مقامی کمیٹیاں تشکیل دیں گے تاکہ وہاں بھی اخوت کا پیغام بھر پور انداز میں پھیلایا جاسکے۔ اخوت کے پیغام کو مزید عام کرنے کے لئے کاروباری طبقہ، خواتین اور بچوں کی کمیٹیاں بنائی جائیں گی تاکہ ہر طبقہ کی بھر پور نمائندگی ہوسکے۔ ہم مستقبل میں استعمال شدہ کپڑے سویڈن سے اکٹھے کرکے پاکستان میں مستحق افراد کو مفت تقسیم کرنے کا ادارہ رکھتے ہیں۔ آن لائن شریک اراکین نے بھی مختلف تجاویز دیں۔
اجلاس کے شرکاء نے اخوت فاونڈیشن پاکستان کے چئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی قیادت پر مکمل اعتماد اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ بلاشبہ پاکستان کی واحد غیر متنازعہ، مقبول اور عوام کے لئے محبوب شخصیت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں