وطن نیوز انٹر نیشنل

پی ایچ اے کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جی ٹی روڈ کنگنی والا بائپاس چوک میں کلاک ٹاور کی تعمیر تیزی سے جاری ہے

گوجرانوالہ( ) پی ایچ اے کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جی ٹی روڈ کنگنی والا بائپاس چوک میں کلاک ٹاور کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔جدیدکلاک ٹاور کی تعمیر مکمل ہونے سے شہر کی خوبصورتی میں اک نیا اضافہ ہوگا جو گزرنے والے شہریوں کو دلفریب نظارہ پیش کرے گا۔20لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالے جدید کلاک ٹاور میں چاروں اطراف ڈیجیٹل کلاک بھی نصب کیے جائیں گے،جس سے شہریوں کو چاروں اطراف سے باآسانی وقت دیکھنے کی سہولت بھی میسر آئے گی۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شاہد عباس جوتہ نے کنگنی والا بائپاس چوک میں تعمیر ہونیوالے جدید کلاک ٹاور کی تعمیر کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے گوجرانوالہ کو خوبصورت سرسبزو شاداب بنانے کیلئے رات دن کوشاں ہے۔ شہریوں کو چاہئیے کہ تہذیب یافتہ اقوام کی طرح ذمہ داری کا ثبوت دیں اور گرین بیلٹس پرگندگی و کوڑا کرکٹ پھینکنے اور رستے بنانے سے اجتناب کریں تاکہ گرین بیلٹس کی خوبصورتی برقرار رہ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں