وطن نیوز انٹر نیشنل

کینیڈا میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز ی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

کینیڈا میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز ی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
کینیڈا میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز ی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، کینیڈا کے شہر سسکٹون (Saskatoon) میں دو افراد نے مسلمان شخص پر حملہ کرکے اس کی داڑھی کاٹ ڈالی۔سسکٹون کے رہائشی پاکستانی کاشف کا کہنا ہے کہ وہ شام کو چہل قدمی سے واپس آرہے تھے جب دو افراد نے ان پر پیچھےسےحملہ کیا، ان کی داڑھی کاٹ ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آور ان پر نفرت انگیز جملے بھی کستے رہے، ان کے ہاتھ میں تیز دھار آلہ بھی گھونپا گیا، جس میں ان کو 14 ٹانکے آئے۔سٹی پولیس آفیسرز واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
سسکٹون کے میئر کا کہنا ہے کہ وہ واقعے پر صدمے میں ہیں، نسل پرستی، اسلاموفوبیا یا کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کیخلاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں