وطن نیوز انٹر نیشنل

’پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا ہے‘ وزیراعظم نے نوجوانوں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی

’پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا ہے‘ وزیراعظم نے نوجوانوں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی
ملک کو سرسبز بنانے کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے، اس لیے پاکستان کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کیلئے عوام بالخصوص نوجوان خود کو تیار رکھیں۔ عمران
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی تاریخ کی سب سےبڑی درخت لگانے کی مہم کیلئے تیار ہوجائیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں تمام پاکستانی خاص طور پر نوجوان ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کے لیے تیار ہو جائیں کیوں کہ ملک کو سرسبز بنانے کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے ، اس لیے پاکستان کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کیلئے عوام بالخصوص نوجوان خود کو تیار رکھیں۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں ایک فرد 10 ہزار 163 درخت لگاتا ہے جب کہ گرین لینڈ میں یہ تعداد 4 ہزار 964 درخت فی فرد ہے ، اس کے علاوہ آسٹریلیا میں ایک شخص 3 ہزار 266 ، امریکا میں 699 ، فرانس میں 203 اور اتھوپیا میں 143 لگاتا ہے ، چین میں فی فرد درخت لگانے کی تعداد 130 ہے ، برطانیہ میں 47 اور بھارت میں ایک شخص 28 درخت لگاتا ہے لیکن پاکستان میں فی فرد درخت لگانے کی تعداد صرف 5 درخت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں