وطن نیوز انٹر نیشنل

برطانیہ میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید وزیر صحت مقرر.

لندن: برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کے اپنی گرل فرینڈ کو بوسہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیر صحت کے لیے قرعہ فال پاکستانی نژاد برطانوی سیاست دان ساجد جاوید کے نام نکلا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی نژاد سیاست دان ساجد جاوید کو وزیر صحت مقرر کر دیا گیا ہے۔ ساجد جاوید 2019 میں بطور وزیر داخلہ بھی ذمہ داری نبھا چکے ہیں اور 2014 میں وزیر ثقافت بنے۔ وہ 2010 کے عام انتخابات میں بروموسگرو سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں