وطن نیوز انٹر نیشنل

بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کل شروع ہو گا: غلام سرور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے نے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی انتظامات کرلئے، فلائٹ آپریشن کل سے شروع ہو گا۔
وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے خصوصی طور پر 18 پروازیں چلائے گا ، فلائٹ آپریشن کے ذریعے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی ممکن ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کل سے شروع ہوگا، اووربکنگ کرنیوالی ایئر لائنز کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں