وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیراعظم کے اقدامات کے باعث برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، فرخ حبیب

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وزیر مملکت فرح حبیب نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاؤن نہ لگانے سے معیشت میں بہتری آئی، وزیراعظم عمران خان کی بہترین اقدامات کے باعث پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات ہوئی ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کورونا سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔ حزب اختلاف ہم پر بھی مکمل لاک ڈاوَن کے لیے دباؤ ڈالتی رہی لیکن وزیر اعظم نے تمام ترتنقید کے باوجود مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نےغریبوں کا خیال رکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی اپنائی اور کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاؤن نہ لگانے سے معیشت میں بہتری آئی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی 31 ارب ڈالر کی برآمدات نہیں ہوئی لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کے باعث برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا اور ریکارڈ ترسیلات زر ملک میں آئیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو پتہ ہے کہ موجودہ وزیر اعظم منی لانڈرنگ نہیں کرتے۔ جو خود کو بہت اہل سمجھتے تھے وہ آج لندن بھاگے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں