وطن نیوز انٹر نیشنل

ماہ نور بلوچ کی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک منظرِ عام پر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی۔گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پہلی تصویر میں ماہ نور بلوچ سفید شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس ہیں جبکہ ایک تصویر میں اُنہیں اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کسی منظر کی تصویر ہے۔
ماہ نور بلوچ نے اپنی تصویروں کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ فیصل قریشی اور اعجاز اسلم موجود ہیں.اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ اُن کی نئی آنے والی ٹیلی فلم کی چند جھلکیاں ہیں جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جائے گی۔ماہ نور بلوچ کی پوسٹ اداکار اظفر رحمان سمیت سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کو دوبارہ ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر کے چرچے


1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔
ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کی ماں کم اور دوست زیادہ نظر آتی ہیں۔وہ زندگی کی 50 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر شائقین سمجھ نہیں پاتے کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہو رہے۔ اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں