وطن نیوز انٹر نیشنل

ایئر لائنز کی منسوخی پر پاکستانی کیمونٹی کا سفارتخانے میں متعلقہ حکام سے ملاقات

سفارتخانہ پاکستان پیرس میں کمیونٹی کے وفد کی چارج ڈی افیئر امجد عزیز قاضی ۔ہیڈ آف چانسلری عباس قریشی
سے ملاقات فرانس میں مقیم کمیونٹی کو ایئر لائنز کی منسوخی اور پی آئی اے کے ایک سال سے یورپ میں داخلے پر پابندی جیسے مسائل کے حل نہ ھونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیااور مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر چارٹر فلائٹ میں اضافہ کیا جائے اگر کمیونٹی کی مشکلات کا فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو سفارتخانہ پاکستان پیرس کے سامنے کمیونٹی کی طرف سے بہت بڑا پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس پر چارج ڈی افیئر امجد عزیز قاضی نے وفد کو یقین دلایا کہ فوری طور پر حکومت کو کمیونٹی مشکلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں