وطن نیوز انٹر نیشنل

آزاد کشمیر کا الیکشن، اناڑی اور کھلاڑی ۔۔۔ گل بخشالوی

آزاد کشمیر کا الیکشن، اناڑی اور کھلاڑی ۔۔۔ گل بخشالوی
آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پاکستان کی تین بڑی پارٹیاں میدان میں ہیں کل کے دوست اور باری کے حکمران آج کے دشمن مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تحریک ِ انصاف ، تینوں کا دعویٰ ہے کہ آزاد کشمیر میں ان کی حکومت بنے گی ! اور کون کس پر الزام لگائے گا کہ کس نے کس کے ووٹ چوری کیے لیکن پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے لئے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگانا کوئی نئی بات نہیں اس لئے کہ یہ لوگ ، عوام کے فیصلے کا احترام نہیں کرتے عوام کو صرف خوار کرتے ہیں البتہ عوامی جلسوں میں سیاسی ڈائیلاگ اور دعوے سن کر عوام ان کا مذاق اڑا رہے ہیں اس لئے کہ جو یہ لوگ کہتے ہیں ان کا حقائق سے دور تک کا کوئی تعلق نہیں تحریک ِ انصاف کی حکمرانی کو جمعہ جمعہ تین سال ہو گئے ہیں جبکہ باقی کی جماعتیں ضیاءالحق کی وفات کے بعد سے حکمران چلی آرہی ہیں کس نے کب اور کہاں دودھ شہد کی نہریں نہائیں سب جانتے ہیں
پاکستان میںجھوٹ تو سیاست کی پہچان ہے لیکن آج کل ایک دوسرے کی کردار کشی ہی سیاست کی شان ہے ۔ عمران خان کی حکمرانی اور ان کی شخصیت پر کیچڑ اچھالنا تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے ۔جانے یہ لوگ آج کے جہان دیدہ ووٹرز کو بے وقوف کیوں سمجھتے ہیں ایسا سفید جھوٹ اور میں نا مانوں کی سیاست میں تو پارلیمانی جمہوریت کا سر بھی شرم سے جھک گیا ہے ۔دنیا میں اس سے بڑا اعزاز کوئی نہیں ہوتا کہ لو گ آپ کی تربیت کی وجہ آپ کے والدین کی عظمت کو سلام کریں لیکن جو تربیت پاکستان کے عوام بلاول زرداری اور مریم نواز کی سیاست میں دیکھ رہے ہیں اس پر تو عوام ان کے والدین کو سلام نہیں ماتم کر رہے ہیں
ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کریں گے کہ ہمارے پاکستان میں ایسے جاہل لوگ ہیں جو جانتے ہیں کہ عمران خان راہ ِ حق پر ہیں لیکن ان کی جہالت ان کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ حق اور سچ کو قبول کرلیں سچائی اور اچھائی کی تلاش میں پوری دنیا گھوم لیں لیکن یہ اگر آپ کے اندر نہیں تو کہیں نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ عمران خان بزدل ہیں جو کشمیر کیلئے بات نہیں کرسکتے کتنا بڑا بلنڈر مارا ہے بلاول نے کیا بلاول کشمیری عوام کو جاہل سمجھتے ہیں کیا وہ نہیں جانتے کی عمران خان نے گذشتہ تین سال میں عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ کس شان سے لڑا اور لڑ رہے ہیں، پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی میڈیا نے بھی عمران خان کی سیاست اور قیادت پر یہ کہنے پر مجبور ہوگئی کہ عمران خان آج کی دنیا میں پاکستان کو وہ دلیر وزیر ِ اعظم ہے جو امریکہ کہ آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا ہے لیکن اگر بلاول اس حقیت کو تسلیم نہیں کرتا تو بتائیں اپنے باپ کی حکمرانی میں کشمیر ی قوم کی آزادی کے لئے بھارت پر کس قدر تیر برسائے جانے یہ لوگ کب تک ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کو کیش کر تے اور بے وقوف بناتے رہیں گے؟
مسلم لیگ (ن) کی شہزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران خان نے کشمیر لئے وو منٹ کی خاموشی اختیار کرنےکا کہا تھا اورآج تک خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں،لیکن یہ نہیں بتایاکہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کشمیر کی خود مختاری کے لئے بھارت میں کتنے شیر دوڑائے تھے وہ کہتی ہیں ہم یہ الیکشن جیت چکے ہیں ، کسی نے چرائے تو آخر تک لڑیں گے ، اس کا مطلب ہے کہ اسے اپنی شکست نظر آنے لگی ہے
آزاد کشمیر کے الیکشن کے جلسوں میں بلاول اور مریم نواز کی بد زبا نی سے کشمیری عوام میں عمران خان سے محبت بڑھ رہی ہے کش یہ لوگ جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی میں اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں ۔ اس لئے اخلاق وہ موتی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی مگر اس سے دل جیتے جاتے ہیں کیا ہی بہتر ہوتا کہ یہ لوگ عمران خان الزامات کی برسات کی بجائے اپنی کوتاہیوں پر نادم ہو کر عوام سے اپنے گذشتہ کل کے کردار پر سر جھکا کر معافی مانگتے اور عوام کے دل جیتے کی کوشش کرتے!لباس قیمتی ہو یا سستا کردار کو نہیں چھپا سکتا اپنے کردار کو اچھا کرو تو ہر لباس میں اچھے لگو گے لیکن ایسی باتیں سمجھنے والے ہی سمجھتے۔ عمران خان کے مقابل اناڑی ،کھلاڑی عمران خان فوبیا کا شکار ہیں اور یہ ایسا مرض ہے جس کا کوئی علاج نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں