وطن نیوز انٹر نیشنل

بلاول بھٹو امریکہ روانہ، کشمیر الیکشن کا مورچہ کون سنبھالے گا؟ نام سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، ان کی جگہ آزاد کشمیر کے الیکشن کی انتخابی مہم کی قیادت آصفہ بھٹو زرداری کریں گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے
کہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں ۔ وہ امریکہ میں ایک ہفتے تک قیام کریں گے ، اس دوران آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کی ذمہ داری آصفہ بھٹو زرداری اٹھائیں گی۔ آصفہ بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں سے بھی خطاب کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں