وطن نیوز انٹر نیشنل

افغانستان غیر ملکی فوجوں کا انخلا اور طالبان کی پیش رفت: روس افغانستان میں کیا چاہتا ہے؟

ماہرین کی نظر میں روس افغانستان کے بارے میں غیر جانبداری کی پالیسی کو ترک کر کے طالبان کی حمایت پر آمادہ نظر آتا ہے.امریکی سربراہی میں قائم افغانستان میں فوجی اتحاد جب 20 برس بعد افغانستان سے نکل رہا ہے، روس کے لیے ایک نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔
روسی اہلکاروں اور روسی ذرائع ابلاغ میں ایک ایسی رائے ابھر کر سامنے آ رہی ہے کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال روس کے لیے کوئی اچھا موقع نہیں بلکہ ایک مسئلہ ہے۔
افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے روس کی اعلان کردہ پالیسی یہ ہے کہ اسے وسطی ایشیا میں اپنے اتحادی ممالک کو منفی اثرات سے بچانا ہے۔ اس کے علاوہ روس کے کیا ارادے ہیں یہ واضح نہیں ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حالیہ کامیابیوں کے بعد روس افغانستان میں غیر جانبداری کی پالیسی کو ترک کر کے طالبان کی حمایت پر آمادہ ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں