وطن نیوز انٹر نیشنل

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کی اطلاعات: افغان وزارتِ دفاع کا 271 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، طالبان کی تردید

افغان سکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اتوار کے روز فضائی حملے کر کے تاجکستان کی سرحد سے متصل ایک اہم شمالی صوبے کے صوبائی مرکز پر طالبان جنگجوؤں کے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔
طالبان کا یہ حملہ ان تازہ حملوں کی ایک کڑی ہے جن کے دوران انھوں نے افغانستان کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اور افغانستان کے مختلف حصوں میں طالبان کی پیش قدمی کی اطلاعات بدستور سامنے آ رہی ہیں۔امریکہ کی زیر قیادت غیر ملکی افواج کا انخلا تقریباً دو دہائیوں تک افغانستان میں جاری رہنے والی جنگ کے بعد آخری مراحل میں ہے۔
طالبان عہدیداروں نے جمعہ کے روز افغانستان کے 85 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم افغان عہدیداروں نے اس دعوے کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں