وطن نیوز انٹر نیشنل

پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے افسر کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا

پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جولائی 2021ء) : پی آئی اے نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے برطرف ملازم کو دوبارہ تعینات کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں جنسی ہراسگی کے مرتکب ایک ایسے افسر کی دوبارہ تعیناتی کی گئی جو پہلے اسی حوالے سے سزا یافتہ ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ کلیم چغتائی نامی اس اعلیٰ عہدیدار کے خلاف رفعت حئی نے ایک بار پھر درخواست دائر کی ۔
درخواست میں انہوں نے اس سے قبل عدالتی کارروائیوں اور پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے ترقی خواتین کی 2010ء کی رپورٹ کے حوالے پیش کرتے ہوئے اس تعیناتی کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی۔ رفعت حئی نے بتایا کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق یہ ادارے یعنی پی آئی اے کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو جنسی ہراسانی سے پاک ماحول فراہم کرے۔
پی آئی اے کی جانب سے کلیم چغتائی کو دوبارہ سے مزید طاقتور اعلیٰ عہدے پر تعینات کردیا جو کہ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ کلیم چغتائی جنہیں اب چیف پائلٹ ٹریننگ کے طور پر تعینات کیا گیا ۔قبل ازیں کلیم چغتائی جی اے ڈی آر تھے۔ اس وقت ان پر پی آئی اے کے دیگر افسران کے ساتھ ہراسگی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ کلیم چغتائی کو عدالتی حکم کے تحت 2013ء میں جی ایم چیف ایڈیٹر پائلٹ کے طور پر بطور سزا نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔ کلیم چغتائی کی برخاستگی کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا عمل دخل موجود تھا، سپریم کورٹ نے بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ کلیم چغتائی کی دوبارہ تعیناتی کے معاملے پر پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کو سخت تنقید کا سامنا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو دوبارہ تعینات کرنا اسے پاور دینے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں