وطن نیوز انٹر نیشنل

کشمیر پاکستان کا صوبہ نہیں ایک آ زاد مملکت کی شان میں ابھرے گا‎‎

کشمیر پاکستان کا صوبہ نہیں ایک آ زاد مملکت کی شان میں ابھرے گا‎‎
تحریر ۔۔ گل بخشالوی
تحریک ِ انصاف کے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے پاکستان کے شہید وزیر ِ اعظم اور ایشیاءکے عظیم لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کے قومی اور جمہوری کرادپر انگلی اٹھا کر محبِ وطن پاکستانیوں کی توہین کی ہے ۔پاکستان کے پہلے جمہوریت پسند عوامی وز یرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو ، بھٹو شہید خاندان اور پیپلز پا رٹی کے جمہوری کردار سے محبت کرنے والے پاکستان میں جمہوریت کہ شان اور پہچان ہیں تحریک ِ انصاف کے بد زبا ن وفاقی وزیر امین گنڈا پور نے ذوالفقار علی بھٹو کے قومی کردار پر انگلی اٹھا نہ صرف پاکستا ن سے محبت کرنے والے عوام کو گالی دی ہے بلکہ اپنے خاندانی وقار کا بھی جنازہ نکال دیا ہے۔ وزیر ِ اعظم عمران خان اپنے بد زبان درباریوں کی بد زبانی کو لگام دیں اگر ایسے بد زبانوں اور خود پرستوں کی بد زبانی کو لگام نہ دیا گیا تو ان کا انجام ذوالفقار علی بھٹو سے مختلف نہیں ہو گا ، عمران خان بھٹو خاندان کے قومی کردار کو بخوبی جانتے ہیں
بے نظیر بھٹو اور عمران خان دونوں ایک ہی وقت میں برطانیہ کی آ کسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے تھے۔ دونوں ایک دوسرے کو بخوبی جانتے تھے حصول علم کے بعد عمران خان کرکٹ کے میدان میں اترے اور ذوالفقار علی بھٹو کی عظیم بیٹی قومی سیاست میں اپنے والد کی جانشین بن گئیں اور مارشل لاءکے خلاف ایک طویل جدو جہد کے بعد اسلامی دنیا میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں
عمران خان نے اپنی کتاب ”پاکستان“ میں یہ اعتراف کیا ہے کہ ” بے نظیر بھٹو اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی طرح کرشماتی شخصیت کی مالک تھیں“۔ جبکہ بے نظیر بھٹو نے عمران خان کی سیاست میں آنے کہا تھا کہ سیاست کسی کی میراث نہیں۔ کارکردگی کی بنیاد پر کوئی بھی آ گے بڑھ سکتا ہے“ محترمہ نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا تھا ” سیاست میں بھی ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اگر میچ فکس نہ ہو“۔ اس لئے قومی سیاست میں آگے بڑھنے کے لئے ہر سیاست دان کو ا پنے خاندانی وقار اور قومی کردار کا احساس لازم ہے ذاتی اختلافات میں اس قدر دور نہیں جانا چاہیے جہاں سے واپسی پر شرمندگی اٹھانی پڑے۔ بلاول زردار ی اپنے نانا اور ماں کے قومی اور سیاست کا شعوری مطالعہ کریں درباریوں کی مان کر اپنا سیاسی مستقبل برباد نہ کریں ۔
بلاول اور مریم نواز، عمران دشمنی میں آزاد کشمیر کے انتخابی مہم میں کشمیر اور کشمیری عوام کی تحریک ِ آزادی کی توہین کر رہے ہیں انتخابی مہم میں عوام کو گمراہ کرنے والے مذہبی اور قومی تہذیب سے نا آشنا ہیں انتخابی مہم میں اپنے حسن ِ کردار سے عو ام کا دل جیتنے کی بجائے نفرتیں پھلا رہے ہیں بھارت کے خلاف ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے والے ذوالفقار علی بھٹو نے دنیا کے نقشے میں عالمی دنیا کو کشمیر بھی دکھایاتھا کشمیری عوام کی جدو جہد اور قربانیوں کی تصویر بھی دکھائی تھی آج مریم نواز جس عمران خان پر کشمیر کے مسئلے پر تنقید کے تیر برسا ر ہی ہیں اس نے کھبی اپنے بابا سے پوچھا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے کشمیر کے لئے کیا کیا۔ کشمیری عوام کی لاشوں پر سیاست کرنے والے تو بھارت اور مودی کے یار تھے بھارت کو میاں محمد نواز شریف سے کشمیری کاز پر کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن کشمیری قوم کی جدوجہد آزادی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ اور نقش قدم اپنانے والے پاکستان کے وزیر ِ اعظم عمران خان سے مودی کو خطرہ تھا کہ اگروقت نے عمران خان کا ساتھ دیا تو مقبوضہ کشمیر ان کے ہاتھوں جاتا رہے گا اس لئے مودی نے مقبوضہ کشمیر کی تا ریخ مسخ کرکے کشمیر کو عمران خان سے بچانے کے لئے انتہائی قدم اٹھایا مودی اور بھارت کے یار جان لیں، کشمیر پاکستان کا صوبہ نہیں دنیا کے نقشے پر ایک آ زاد مملکت کی شان میں ابھرے گا ،ان شاءاللہ!!
15جولائی 2021

اپنا تبصرہ بھیجیں