وطن نیوز انٹر نیشنل

ہیوسٹن، پاکستانی شہری کیلئے مثالی انسانی خدمات پر والینٹیئر آف دی ایئر ایوارڈ

کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ کو مثالی انسانی خدمات پر سسٹر سٹیز انٹرنیشنل والینٹیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا گیاہے۔

سعید شیخ نے رضاکاروں کے ہمراہ سالہ سال ہیوسٹن تا کراچی ہر مشکل اور آفت کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت اور امدادی مہم میں ہراول دستے کا کردار کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو ایک منفرد شناخت دلوائی ان کی قابل تحسین خدمات کی وجہ سے انُکا انتخاب چھ بر اعظموں کے 138 ممالک کی سسٹر سٹیز کی طرف سے ہونے والی نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی ڈیزائنر بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے منتخب

‎پاکستان کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سعید شیخ کو اس ایوارڈ کیلئے ہیوسٹن تا کراچی قدرتی آفات سمیت کرونا وائرس کے عفریت کے خلاف بھی امدادی مہم کے دوران مثالی خدمات انجام دینے پر منتخب کیا گیا ہے۔

ان کے انتخاب کا اعلان سسٹر سٹیز انٹرنیشنل کے صدر لی رائے الالہ نے ایک ورچیول کانفرنس میں کیا جبکہ سعید شیخ کو باقائدہ ایوارڈ دینے کیلئے ایک پر وقار تقریب جلد ہی منعقد کی جائے گی۔

اس گراں قدر ایوارڈ کیلے منتخب ہونے پر مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر ، رکن کانگریس ایل گرین ،قونصل جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی، چیف پیٹرن جاوید انور ، صدر سسٹر سٹیز انٹرنیشنل لیرائے الالاماورصدر سسٹر سٹیز ہیوسٹن سوزن ینگ نے سعید شیخ کو مبارک باد کے خصوصی پیغامات بھی ارسال کئے ہیں

ایوارڈ کیلئے انتخاب کے اعلان کے بعد سعید شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصائب کا شکار انسانیت کی خدمت پر اعلی ایوارڈ نہ صرف میرے لیے بلکہ پوری کمیونٹی کیلے باعث افتخار ہے، اور اس ایواڑد کا کریڈٹ ہر مشکل گھڑی میں مالی تعاون کرنے والے بزنس ٹائیکون جاوید انور اور ہمارے رضاکاروں کو بھی جاتا ہے جن کے گراں قدر تعاون نے امدادی کاموں کو یقینی بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں