وطن نیوز انٹر نیشنل

امریکہ میں ویکسین لگوانے پر 100 ڈالر انعام

امریکہ میں ویکسین لگوانے پر 100 ڈالر انعام
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاستوں کو کہا ہے کہ وہ ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے 100 ڈالر انعام کا اعلان کریں۔
جو بائیڈن نے امریکی وفاقی ملازمین کے لیے بھی ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں ملازمین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ویکسینیشن کا ثبوت دکھائیں۔وائٹ ہاؤس سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یہ نئے اقدامات وائرس کی خطرناک نئی قسم کی وجہ سے کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا ‘ لوگ مر رہے ہیں اور مرتے رہیں گے جو نہیں مرنا چاہتے۔’
واضح رہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق امریکہ کی نصف آبادی کو اب تک ویکسین لگ چکی ہے تاہم گذشتہ ماہ سامنے آنے والی ایک تحقحق کے مطابق کووڈ سے ہونے والی اموات میں سے 99 فیصد کو ویکسین نہیں لگی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں