وطن نیوز انٹر نیشنل

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خواتین کارکنان کو اہم زمہ داریاں سونپ کر خواتین ورکرز کے وقار کو تسلیم کیا ہے..صدر خواتےن ونگ شکیلہ رانا

گوجرانوالہ ( )تحریک انصاف سٹی خواتین ونگ کی صدر شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خواتین کارکنان کو اہم زمہ داریاں سونپ کر خواتین ورکرز کے وقار کو تسلیم کیا ہے,انہوں نے نیلوفر بختیار کو چیئر پرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں اور ثانیہ کامران کو پارلیمانی سیکرٹری فارویمن ڈویلپمنٹ تقرری پر مبارکباد دی جبکہ حسن انتخاب پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا, شکیلہ سلیم رانا نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر دو خواتین رہنما پی ٹی آئی میں خواتین کی تنظیم سازی کیلئے نیک فعال کردار ادا کریں گی اور ساتھی خواتین کارکنان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی جبکہ کارکن خواتین کی تحریکی و تنظیمی کارکردگی میں مزید بہتری پیدا ہو گی.

گوجرانوالہ: چیئر پرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار،پارلیمانی سیکرٹری فارویمن ڈویلپمنٹ ثانیہ کامران، سٹی صدرخواتین ونگ شکیلہ سلیم رانا

اپنا تبصرہ بھیجیں