وطن نیوز انٹر نیشنل

تارکین وطن یوم آزادی پر کشمیریوں کو یاد رکھیں،پاکستانی سفیر

بیلجیم اور یورپی یونین میں پاکستانی سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیلجیم اور لکسمبرگ میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو پاکستان کے یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ہمیں یوم آزادی کو مناتے ہوئے اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے ، جو جموں و کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے کے تحت مصائب کا شکار ہیں،اس موقع پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے ان کی جدوجہد میں پاکستان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں جس کی انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ضمانت دی گئی ہے ، بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن اپنے ملک کے ساتھ وابستگی اور حب الوطنی کے جذبات کا مظاہرہ کرنے پر گہری تعریف کے مستحق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں