وطن نیوز انٹر نیشنل

اشرف غنی ملک چھوڑتے وقت پیسوں سے بھری کتنی کاریں ساتھ لے کر گئے ؟ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اشرف غنی ملک چھوڑتے وقت پیسوں سے بھری کتنی کاریں ساتھ لے کر گئے ؟ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے ۔۔۔کابل میں روس کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ ’خودساختہ جلا وطن افغان صدر اشرف غنی چار کاروں اور ایک ہیلی کاپٹر کو پیسوں سے بھر کر افغانستان سے فرار ہوئے اور وہ کچھ رقم اس لیے پیچھے چھوڑ گئے کیونکہ وہ کاروں اور ہیلی کاپٹر میں سمانہ سکی۔‘ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے روس کی سرکاری نیوز ایجنسی آر آئی اے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’کابل میں روسی سفارت خانے کے ترجمان نیکیتا ایشچینکو کا کہنا تھا کہ ’چار کاریں رقم سے بھری ہوئی تھیں۔‘ انہوں نے باقی رقم ایک ہیلی کاپٹر میں رکھی، لیکن وہاں جگہ نہیں بچی تھی۔ وہ باقی رقم وہیں چھوڑ گئے۔‘ روئٹرز کے مطابق ’اس بات کی معلومات نہیں ہیں کہ اشرف غنی کہاں ہیں۔‘ نیکیتا ایشچینکو نے روئٹرز کو اس بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اطلاع ’عینی شاہدین‘ نے دی۔ تاہم روئٹرز آزادانہ طور پر اس دعوے کی تصدیق نہیں کرسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں