وطن نیوز انٹر نیشنل

موجودہ حکومت کی کوشش ہے غریب بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرے: وزیراعظم

موجودہ حکومت کی کوشش ہے غریب بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرے: وزیراعظم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، موجودہ حکومت کی کوشش ہے غریب بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے احساس تعلیم پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بنیادی تعلیم بہت اہم ہے، بدقسمتی سے ہم نے بچوں کی بنیادی تعلیم پر توجہ نہیں دی، ہمارے ملک میں 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ضروری ہے کہ ہم اسکول سے باہر 2 کروڑ بچوں کو تعلیم دلائیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، جب لوگوں کو تعلیم نہیں دی جاتی تو اپنے سرمائے کا نقصان کرتے ہیں، بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں