وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان سفارت خانہ کوپن ہیگن ڈنمارک میں یوم پاکستان چودہ اگست 2021ءکی شاندار و پر وقار جشن آزادی تقریب کی تصویری جھلکیاں۔

رپورٹ: وطن نیوز انٹرنیشنل ڈنمارک .
پاکستان سفارت خانہ کوپن ہیگن ڈنمارک میں یوم پاکستان چودہ اگست 2021ءکی شاندار و پر وقار جشن آزادی تقریب گزشتہ سالوں کی طرح نہایت ہی پر جوش اور شاندار طور پر منعقد کی گئی . ڈنمارک کے دور و نزدیک سے اورسیز اہل وطن خواتین و حضرات اور بچوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی.زےادہ تر حاضرین نے اپنا قومی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور ہر کوئی خوش تھا.لوگ ایک دوسرے کو آزادی وطن کی مبارک بادیں دے رہے تھے. سفیر محترم عزت ماآب احمد طارق اپنے خوبصورت سفید رنگ کے قومی لباس میں ملبوس پنڈال میں تشریف لائے تو ان کا والہانہ استقبال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے کیا گیا.تقریب کا آّغازادارہ منہاج القرآن کے قاری حافظ محمد ادریس صاحب نے اپنی خوبصورت اور خوش الحال آواز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا.اس کے بعد سفیر محترم جناب احمد طارق صاحب نے قومی ترامہ کی دھن میں قومی فلیگ ہوسٹنگ کے فرض کی ادائیگی کی.اس دوران لوگوں نعروں اور تالیوں سے اپنی خوشی کا اظہار کیا. فلیگ ہوسٹنگ کے بعد صدر اسلام جمہوریہ پاکستان جناب علوی صاحب اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان کے قوم کے نام پیغاماتُ پڑھ کر سنائے گئے۔اور استحکام ترقی پاکستان کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ سفیر محرتم نے تمام حاضرین کے آنے اور انہیں آزادی پاکستان کے اس متبرک دن اپنی طرف سے اور اپنے سفارخانہ کے عملہ کی طرف مبارکباد دی .انہوں نے کہا کہ سفارخانہ سے متعلقہ کوئی کام ہو تو آپ کسی وقت بھی آ سکتے ہیں : ہم اپنے ہموطنوں‌کیلئے ہی یہاں پر ہیں اور ہمارا فرض بنتا کہ کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو. انہوں پاکستان کی موجودہ ترقی پر روشنی ڈالی اور سب کو مل جل کر یکجہتی و اتحاد کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی تلقین کی.آخر میں حاضرین کیلئے خوردو نوش کا بندوبست تھا اور پھر دعا کے بعد یہ محفل برخاست ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں