وطن نیوز انٹر نیشنل

گورنر ہاؤس کراچی میں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد۔۔مہمان خصوصی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سند ھ عمران اسماعیل تھے۔


گورنر ہاؤس کراچی میں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد۔۔مہمان خصوصی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سند ھ عمران اسماعیل تھے۔
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)گورنر ہاؤس کراچی میں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد، تقر یب میں مہمان خصوصی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سند ھ عمران اسماعیل، فائزہ بیوٹی کریم”پونیہ برادرز“ پاکستان پر ائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین الحاج ریاض احمد پونیہ، الحاج فیاض احمد پونیہ،(سی ای او فائزہ بیوٹی کریم”پونیہ برادرز“ پاکستان پر ائیویٹ لمیٹڈ)حاجی عدیل ریاض پونیہ،(منیجنگ ڈائریکٹر فائزہ بیوٹی کریم”پونیہ برادرز“ پاکستان پر ائیویٹ لمیٹڈ)بلال احمد پونیہ،(نیشنل منیجرفائزہ بیوٹی کریم”پونیہ برادرز“ پاکستان پر ائیویٹ لمیٹڈ)حاجی ملک شفاقت علی، کراچی تاجر الانئس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا،معروف اینکر پرسن وسیم بادامی، رفیق پردیسی، رشید گوڈیل ایم پی اے شہزاد قریشی سمیت سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ 2020؁ء فائزہ بیوٹی کریم”پونیہ برادرز“ پاکستان پر ائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے نام کر لیا، ”پونیہ برادرز“ پاکستان پر ائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او حاجی عدیل ریاض پونیہ اور (منیجنگ ڈائریکٹر)بلال احمد پونیہ نے برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف حسین علوی وصول کیا۔ تقر یب میں خطاب کے دوران صدر پاکستان عارف علوی نے کہاکہ برانڈ پاکستان کی چار بنیادیں ہیں، ایمانداری، صداقت، ذہانت اور ہمدردی، ان چاروں چیزوں کو اپناتے ہوئے پاکستان کے صنعت کار اور تاجر برادری پوری دُنیا میں پاکستانی مصنوعات کو ایمانداری سے پھیلائیں اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کریں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے (سی ای او فائزہ بیوٹی کریم”پونیہ برادرز“ پاکستان پر ائیویٹ لمیٹڈ)حاجی عدیل ریاض پونیہ نے کہاکہ ”پونیہ برادرز“ پاکستان پر ائیویٹ لمیٹڈ نے یہ ایوارڈ جیت کر نہ صرف قلعہ دیدار سنگھ، گوجرانوالہ بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کر دیا، برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ جیت کرقلعہ دیدار سنگھ، گوجرانوالہ اور پورے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ ”پونیہ برادرز“ پاکستان پر ائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے فلاحی کاموں اور عوام الناس کے دیگر معاملات میں جتنے بھی اقدامات کیے گئے ہیں،ان کے نہایت ہی مثبت اور حوصلہ افزائی نتاج برآمد ہوئے ہیں۔،(منیجنگ ڈائریکٹر فائزہ بیوٹی کریم”پونیہ برادرز“ پاکستان پر ائیویٹ لمیٹڈ)بلال احمد پونیہ اورنیشنل منیجر”پونیہ برادرز“ پاکستان پر ائیویٹ لمیٹڈ ملک شفاقت علی نے کہا برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ ملنا ”پونیہ برادرز“ اور قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ پاکستان کے عوام کے لئے باعث فخر ہے۔ ”پونیہ برادرز“ پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ عوامی فلاح کے کام کئے ”پونیہ برادرز“ قلعہ دیدار سنگھ، گوجرانوالہ اور پورے پاکستان میں لوگوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے، مختلف پر وگر امز کے ذریعے لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کیے بنا ان کی مدد کی جاتی ہے۔ مختلف گیمز میں نقد رقوم اور دیگر اشیاء جیت کر ان لوگوں کی مدد بھی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا دُنیا میں وہی لوگ اچھے ہوتے ہیں جو انسانیت کے کام آتے ہیں اورا نسانیت کی بھلائی کے لیے کام کرتے ہیں۔(تصویر ساتھ لف ہے)

اپنا تبصرہ بھیجیں