وطن نیوز انٹر نیشنل

اطالوی نوجوان نے بازو پر کووڈ ویکسین بارکوڈ کا ٹیٹو بنوالیا

ایک نوجوان نے کووڈ 19 ویکسین لگوانے کے بعد اس کا بارکوڈ اپنے بائیں بازو کے اوپری حصے میں ٹیٹو کی صورت گدوایا ہے۔ اسے اسکین کرکے کووڈ ویکسین سند کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

22 سالہ اینڈریا کولونیٹا کچھ عرصے سے ٹیٹو لگوانے کا سوچ رہے تھے۔ لیکن وہ چاہتے تھے کہ اس کا کوئی موضوع اور عملی استعمال بھی ہونا چاہیے۔ پھر اچانک انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ کووڈ ویکسین کے بارکوڈ کا ٹیٹو بنوایا جائے تو انہیں ہرجگہ کام آسکتا ہے۔

جنوبی اٹلی کے شہر ریگیو کیلبریا کے رہنے والے اینڈریا نے اپنے شہر کے سب سے بہترین ٹیٹو فنکارگیبریئل پیلیرون سے رابطہ کیا اورکورونا ویکسین کی سرٹیفکیٹ پر لگا بارکوڈ اپنے بازو پر گدوایا جو ہوبہو عین ڈیزائن کی طرح تھا۔ اب کوئی بھی فون یا اسکینر سے یہ تصدیق کرسکتا ہے یہ اینڈریا ’ویکسین شدہ‘ ہوچکے ہیں۔

’ میں مختلف انداز کو پسند کرتا ہوں اور یہ ٹیٹو حقیقی اور کارآمد ہے،‘ اینڈریا نے کہا۔ یہ ٹیٹو ان اب اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ویکسین لگواچکے ہیں۔

یورپی یونین نے کئی ماہ قبل ڈجیٹل کووڈ سرٹفکیٹ جاری کیا تھا جسے اٹلی میں اس سال 6 اگست سے نافذ کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت لوگ، عوامی مقامات مثلاً ہوٹلوں اور سینما وغیرہ میں جاسکتے ہیں۔

اینڈریا نے بتایا کہ ویکسین ٹیٹو کے بعد دنیا بھر میں وہ مشہور ہوچکے ہیں اور ان کے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کی تعداد بھی بڑھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں