وطن نیوز انٹر نیشنل

دوسرے سکنڈے نیوین ممالک کی نسبت سویڈن کی آبادی زیادہ کیوں ہے –

امانت علی چوہدری ڈنمارک :
اگر آپ سکنڈے نیوین ممالک ناروے ،سویڈن، ڈنمارک اور فن لینڈ کی جانب جغرافیائی اور تاریخی حوالے سے دیکھیں تو آپ کو ایک پہاڑی سلسلہ نظر آئیگا جو زیادہ تر ناروے اور کچھ علاقہ سویڈن کے مغرب میں نظر آئے گا.در اصل 17 ویں صدی کے دوران مختلف جنگوں کے نتیجے میں ،، سکنڈے نیوین ریجن،، کا زرعی علاقہ سویڈن کے حصے میں آیا تھا.چونکہ ان دنوں بالٹک سمندر کے ذریعے تجارت بنسبت شمالی سمندرکے راستے چٹانوں اور مدوجزر کی وجہ سے تجارت آسان تھی .ڈنمارک نے1600ءمیں جب سے اپنا کچھ علاقہ اپنے ہمسائیوں سویڈن وغیرہ کے ہاں کھویا ہے اگر یہ علاقہ سویڈن کو نہ ملتا تو آج ڈنمارک کی آبادی 7.5فیصد اور سویڈن کی 8 فیصد ہوتی.ادھر فن لینڈ میں بھی زرعی علاقہ اور زمین کی کمی ہے .لہٰذا اس جغرافیائی اور تاریخی لحاذ سے دیکھا جائے تو سویڈن میں ماڈرن انفراسٹرکچرز کی تعمیر بہت آسان ہے.اور یہی وجہ ہے کہ یہاں پر آبادی کے بڑے بڑے سنٹر قائم کرنا آسان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں