وطن نیوز انٹر نیشنل

افغانستان میں پائیدار امن خطے اور دنیا میں استحکام کیلئے ناگزیر ہے: وزیرداخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے اور دنیا میں استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔

وہ اسلام آباد میں جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان میں امن کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت افغانستان سے انخلا کرنے والے افغان شہریوں اور غیر ملکیوں کو بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تعاون کی فراہمی کے لئے وزارت داخلہ نے سہولیات مرکز قائم کیا ہے۔

جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں نے افغانستان میں غیر ملکیوں خصوصاً یورپی شہریوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے متعلقہ ارکان کے محفوظ انخلا میں بروقت معاونت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں غیر ملکی سفرا نے پاکستان کے طویل مدتی تعاون اوربڑی تعدادمیں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں