وطن نیوز انٹر نیشنل

صدر مملکت کا آن لائن تعلیمی طریقہ کار کو فروغ دینے پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آن لائن تعلیمی طریقہ کار کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اس شعبے میں اخراجات کو کم کیا جائے۔

اسلام آباد میں یونیورسٹی کے بہترین اساتذہ کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو میرٹ سکالرشپ فراہم کرنے کے علاوہ طلبہ کو احساس پروگرام کے تحت بھی سکالرشپ فراہم کر رہی ہے۔

صدر نے آن لائن تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اسے وقت کے تقاضوں کے مطابق بنایا جا سکے۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ پڑھانے والے مواد اور پڑھانے کے طریقہ کار کو بھی بہتر بنائیں تاکہ درس و تدریس کے عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں روز گار کی فراہمی کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں