وطن نیوز انٹر نیشنل

11ستمبر دونوں راہنماؤں قائد اعظمؒ اوربیگم کلثوم نواز کا یوم وفات ہے ،غیر جمہوری طاقتوں نے ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط نہیں ہونے دیا…شازیہ فرید

وجرانوالہ11ستمبر2021ء مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکر ٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ نے جمہوری جدو جد کے ذریعے مسلمانوں کے لئے علیحدہ ملک بنایا بیگم کلثوم نواز نے جمہوری پاکستان کے لئے جدوجہد کی 11ستمبر دونوں راہنماؤں کا یوم وفات ہے جوجمہوریت کے ساتھ انکی کمٹمنٹ کی یاد دلاتا ہے افسوس کہ آ ج بھی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ بلی چوہے کا کھیل جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری جدوجہد سے وجود میں آیا لیکن بعد میں غیر جمہوری طاقتوں نے ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط نہیں ہونے دیا آج بھی پاکستان میں جمہوری نظام کے بے شمار مشکلات کا سامنا ہے اور غیر جمہوری طاقتیں اپنا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ آج ہونے والے کنٹونمٹ بورڈ کے الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں اور ملکی ترقی خوشحالی والی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں اور جمہوریت دشمنوں کو نشان عبرت بنا دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں